شازیہ مری

عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی کانٹوں کا تاج ہے،مزے تو عمران خان کے تھے ، اربوں روپے ہیلی کاپٹر پر اڑا دیئے ،کابینہ کی تعداد میں کمی کے حوالے سے تمام پارٹیوں سے بات کی جارہی ہے،عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے.

پی ٹی آئی چیف ملک میں انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ،عمران خان ضدی اور لاڈلا ہے ،عمران خان چھ سیٹوں سے جیتا دوبارہ قومی اسمبلی نہیں آیا ،عمران خان کا کونسا پلاسٹر ہے جو اتنے عرصہ سے نہیں اتر رہا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری کے اقدامات کرنے پر فیصلہ کیا گیا ہے،سب سے پہلے یہ تجربہ خود پہ کیا جا رہا ہے،وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کفایت شعاری تجاویز پر پلان بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کفایت شعاری مہم کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے، کابینہ کے اخراجات میں کمی کی گئی ہے ،مہنگی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے،وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کے بھی فیصلے کئے گئے ہیں ۔ نہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں بھی اقدامات کئے گئے تھے،ان نکات کو بھی دیکھا جائیگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی وزراء کی تعداد 34 ہے ،ایسے لوگوں کی تعداد ہے جو بغیر تنخواہوں کے کام کررہے ہیں،کابینہ کی تعداد میں کمی کے حوالے سے تمام پارٹیوں سے بات کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی یہی کوشش ہے کہ غریب طبقے پر بوجھ نہ پڑے ،معیشت میں سٹرکچرل ریفارمز ضروری ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کابینہ کے فیصلوں میں جو اقدامات کئے گئے ہیں اس سے 200 ارب روپے کی بچت ہوگی،آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ضدی اور لاڈلا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بطور وزیراعظم عدم اعتماد سے نکالا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں یہ دوبارہ الیکشن میں کھڑا ہوگیا ،عمران خان چھ سیٹوں سے جیتا دوبارہ قومی اسمبلی نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت نہیں ہے اور نہ یہ جمہوری سوچ ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ چھ حلقے آج بھی اپنی نمائندگی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی پہلے بھی جس طرح جیتا ہے وہ سب کچھ سامنے آگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ اس کا ساتھ نہیں دیتے اسے یہ جانور کیساتھ ملا دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خود ادارے کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنی آئینی حدود میں رہیں گے ۔