بینکنگ کورٹ

بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونیکا حکم

اسلام آباد (لاہورنامہ)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونیکا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔