بیجنگ (لاہورنامہ) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن نے حال ہی میں سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تائیوان کا ذکر کیا جس کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کوئی بھی مداخلت نہیں کر سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی کوریا کو جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام برقرار رکھنا ہے تو اسے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے ایک چین کے اصول کی پاسداری اور تائیوان کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔