بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کی دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2022 میں سنکیانگ میں غربت سے نکلنے والے دس لاکھ ستاسی ہزار افراد کو مستحکم روزگار ملا ہے جو مقررہ سالانہ ہدف کا 100.43 فیصد بنا ہے۔
سنکیانگ میں 2022 میں غربت سے نکلنے والے افراد کی فی کس خالص آمدنی 14,951 یوآن تک پہنچی جو دو ہزار اکیس کے مقابلے میں 1,608 یوآن زیادہ تھی اور یہ آمدنی اس شعبے میں قومی معیار سے 609 یوآن زیادہ تھی جو دو ہزار اکیس کے مقابلے میں 12.1 فیصد زیادہ اور سنکیانگ خود اختیار علاقے میں دیہی آبادی کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں اضافے سے بھی5.8 فیصد زیادہ تھی۔
2022 میں جنوبی سنکیانگ میں آمدنی میں اضافے کے لئے کی جانے والی ایک خصوصی کارروائی کے نتیجے میں غربت سے نکلنے والے ان افراد کی تعداد جن کی فی کس خالص آمدنی دس ہزار یوان سے کم ہے 2021 کے اختتام پر 9 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 2022 کے اختتام پر 2 لاکھ 57 ہزار 100 رہ گئی ہے جو 72.9 فیصد کی کمی ہے۔