بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی نیشنل کاپی رائٹ ایڈمنسٹریشن اور صوبہ سی چوان کی عوامی حکومت کے اشتراک سے ملک میں انٹرنیٹ کاپی رائٹ کے تحفظ اور ترقی سے متعلق ساتویں کانفرنس صوبہ سی چوان کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں "سورڈ نیٹ ورک 2022″ اسپیشل ایکشن ٹاپ ٹین کیسز” اور "نئے عہد میں سافٹ ویئر لیگلائزیشن جدت طرازی اور ترقی میں اہم واقعات” سمیت دیگر کامیابیوں کا اعلان کیا گیا۔
اس کے علاوہ، سافٹ ویئر لیگلائزیشن انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ فورم اور آن لائن ویڈیو کاپی رائٹ انڈسٹری کی مشترکہ تعمیر اور گورننس و شیئرنگ پر فورم سمیت چھ معاون سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔