پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی و گردونواح میں کاروائی ،ملاوٹ پر4فوڈ پوائنٹس سیل

راولپنڈی :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح میں کاروائی میں اشیائے خورونوش میں ملاوٹ پر4فوڈ پوائنٹس کوسربمہر( سیل) کر دیاجبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر1لاکھ96ہزار روپے جرمانہ عائدکرنے کے ساتھ بھاری مقدار میں ناقص ،زائدالمیعاد اشیا اور مضر صحت خوراک تلف کر کے متعدد پوائنٹس کو نوٹس جاری کر دیئے چکوال میں چیکنگ کے دوران مصالحہ جات کی تیاری میں بھاری مقدار میں زائدالمیعاد مشروبات،مصالحہ جات کی فروخت،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پرسادات سپر سٹور کو سیل کر دیااسی طرح حسنین جنرل سٹور،شاہ ویر جنرل سٹور اورطارق جنرل سٹور کو سر بمہر کیاگیا جبکہ راولپنڈی اور گردونواح میں زائدالمیعاد اشیا کی موجودگی،ناقص سٹوریج،لائسنس نہ ہونے،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظا مات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ45ہزارکے جرمانے عائد کئے ادھر اٹک ،چکوال اورجہلم میں کاروائی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر51ہزارکے جرمانے عائد کیے اس طرح ڈویژن بھر میں کار وائی کے دوران350کلو فنگس زدہ کریم،300لیٹر زائدالمیعاد مشروبات،100لیٹر ناقص آئل اور دیگر اشیائے خورونوش تلف کر د متعدد فوڈ پوائنٹس کونوٹس جاری کئے ۔