قذافی سٹیڈیم

یوکرینی آرٹسٹ کاالحمراء آرٹ میوزیم کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ)یوکرینی آرٹسٹ تارس لوبودا نے الحمراء آرٹ میوزیم کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے وفد کا استقبال کیا۔

ذوالفقار علی زلفی نے وفد میں شامل اراکین کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھائے۔یوکرینی وفد نے الحمراء آرٹ میوزیم میں لگے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم عظیم پاکستانی آرٹسٹوں صادقین، اللہ بخش، عبدالرحمن چغتائی ودیگر کے کام کا گہوارہ ہے۔ یوکرینی آرٹسٹ تارس لوبودا نے اپنے اظہار خیال میں میوزیم کوصحیح معنوں میں آرٹ کا مسکن قرار دیا۔

یوکرینی آرٹسٹ تارس لوبودا نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی اپنا کتاب پیش کی۔وفد میں یوکرینی آرٹسٹ تارس لوبودا کی بیگم اولگا لوبودااور اسکی بیٹی مارٹالوبودا بھی شامل تھیں۔

کیوریٹر ہاجر ہ محمود نے وفد کو الحمراء آرٹ میوزیم بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء آرٹ میوزیم ٗ کودیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے ہیں۔