بیجنگ (لاہورنامہ)یکم مارچ کو چھیو شی میگزین کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کرے گا.
جس کا عنوان ہے ” نئے عہد میں پارٹی اور عوام کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ”۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پارٹی کی جامع قیادت کو برقرار رکھنا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کا واحد راستہ ہے۔
اس مضمون کے بنیادی نکات میں بیان کیا گیاہے کہ چینی خصوصیات کاحامل سوشلزم ،چینی قوم کی عظیم نشاط ثانیہ کی تکمیل کا واحد راستہ ہے۔ جب تک ہم چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستے پر گامزن رہیں گے، ہم یقینا بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہشات کو پورا کر سکیں گے اور تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے.
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئے عظیم تاریخی نصب العین تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے۔ نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد نئے عہد میں چین کی مزید ترقی کا واحد راستہ ہے۔
پارٹی کے ہمہ گیر انتظامات پارٹی کے لئے ہمیشہ اپنی قوت برقرار رکھنے اور امتحانات پر پورا اترنے کا واحد راستہ ہے۔ چین کے معاملات کو بہتر طور پر چلانے کی کلید کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا ہے اور اس کے سختی سے انتظامات میں ہے۔