پاکستان کے فیصلے, شیخ رشید

پورے پاکستان کے فیصلے اب عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(لاہورنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسی بلڈنگ سے انصاف نکلے گا، اللہ کرے ملک میں خوشی اور بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کے فیصلے عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک جمود کا شکار ہے، وزراء نے 65کروڑ خرچ کیا ہے، راجن پور کے الیکشن کے بعد پی ڈی ایم نے کان پکڑ لیے ہیں۔سابق وزیر نے کہاکہ مجھے یقین ہے ملک الیکشن کی طرف جائے گا، یہ عمران خان کے بغیر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی مریم بی بی نے انہیں مروایا اب بھی مروائے گی۔