لاہور: لاہور پریس کلب اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے درمیان ممبران اور انکے بچوں کوفیس میں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اس سلسلہ میں نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میں رعائت کے معاہدات کئے جارہے ہیں اور آ ج لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق ممبران اور انکے بچوں کو بی ایس سے لیکر پی ایچ ڈی تک تمام کورسز میں پچاس فیصدرعائیت دی جائے گی۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ایم ڈی میاں اسد وٹونے اس موقع پر کہاکہ وہ صحافی برادری کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھرپور تعاون کریں گے ، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں اور سچ دکھانا بڑی بات ہے ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ذوالفقار مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، حسنین چوہدری، لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں جاوید، کامران شجاع، اے ڈی کاشف سمیت دیگرسینئر صحافی بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد نے معزز مہمانان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM