ماؤ نینگ, قرضوں کے مسئلے

امریکہ دوبارہ چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ماؤ نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ کورونا وائرس کی عالمی سائنسی ٹریسنگ کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وائرس کی ٹریسنگ ایک پیچیدہ سائنسی معاملہ ہے جسے صرف عالمی سائنسدان ہی انجام دے سکتے ہیں۔ چین ٹریسنگ کے معاملے کے بہانے سیاسی کھیل کھیلنے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے بذات خود ٹریسنگ کرنا اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کی ماضی میں دھوکہ دہی کے خراب ریکارڈ کی وجہ سے ان کی جانب سے جو بھی نتائج سامنے آئے ، وہ قابل اعتماد نہیں ہونگے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اب امریکہ دوبارہ لیبارٹری لیک تھیوری کو ہوا دے کر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن امریکہ اس معاملے میں کامیاب نہیں ہوگا بلکہ اس کا اپنا تشحص خراب ہوگا۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سائنس اور حقائق کا احترام کرے اور کورونا وائرس کی ٹریسنگ کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا بند کرے۔