ڈاکٹر جاوید اکرم, ڈینگی کا علاج

ڈینگی کا علاج انتہائی تکنیکی بنیادوں پر کرنا ہو گا، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (لاہورنامہ)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پروینٹومینجمنٹ آف ڈینگی فیورکے عنوان پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرندیم حفیظ بٹ،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹرجمشید،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب، سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز،چیئرمین ڈی ایگ ڈاکٹرتنویرالاسلام، ڈاکٹرصومیہ اقتدار،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرامجد،ڈاکٹرنوشین فیاض اور طلباء طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ،سنگاپوراور تھائی لینڈجیسے ممالک ڈینگی کی وباء پرابھی تک قابونہیں پاسکے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ2009میں آصف ہمایوں کے ہمراہ ڈینگی پر ریسرچ کی۔

رائل کالج آف فزیشن لندن نے ہماری ریسرچ بارے لکھا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈینگی نے پاکستان کو بہت متاثرکیاہے۔ڈینگی پرقابوکبھی بھی روایتی طریقہ کارکے ذریعے نہیں پایاجاسکتا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ احتیاطی تدابیرنہ اپنانے سے ڈینگی سراٹھالیتاہے۔

پاکستان میں ڈینگی 1980سے پہلے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کو ہواتھا۔پاکستان میں وزراء کو ڈینگی پرقابونہ پانے پراستعفیٰ دیتے ہوئے دیکھاہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں اس وقت پاکستان میں ڈینگی کی زدمیں آنے والے مریضوں کی اموات روکنے کا چیلنج درپیش ہے۔

ڈینگی کا علاج انتہائی تکنیکی بنیادوں پر کرناہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے حوالہ سے کلینکل ٹرائلزکا حصہ رہاہوں۔ڈی ایگ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بہت اچھاکام کررہاہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکواکٹھابیٹھناہوگا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ پاکستان میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔