رانا ثنا اللہ

عمران خان اگر سنجیدہ ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور (لاہورنامہ) وفاق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک الیکشن پر سنجیدہ ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے،ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مخاطب سیاسی قوتیں نہیں کوئی اور ہے، سیاستدان ہیں تو سیاسی قوتوں سے بات کریں، جن سے بات چیت کے لیے مرے جا رہے ہیں وہاں سے جواب نہیں ملتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لیے تیار ہے، اب 2018 والی فلم چلنے والی نہیں، مقبولیت کا بخار جلد اتر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے والے کا ایجنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستان میں سیاست کے لیے ریاست کا پابند ہونا پڑے گا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ پر ریویو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان اپنی حکومت کا ایک کارنامہ بتائیں۔