عثمان بزادر

عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک کی توسیع

لاہور(لاہورنامہ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے عثمان بزادر کو نیب کے سوالات کا جواب دینے کی ہدایت کردی ۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،عثمان بزدار نے سوال نامے کے جوابات نہیں دییے ،جیسے ہی جوابات موصول ہوں گے حتمی رپورٹ عدالت پیش کردیںگے۔عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم نامے کے مطابق ہم پیش ہوئے اور ساڑھے چار بجے نیب آفس موجود رہے ،عدالت لمبی تاریخ عنایت کردے ۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ کو اگلے سال کی تاریخ نا دے دو ۔ عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ ساری فیملی سے متعلق نیب نے جوابات مانگے ہیں اس کے لیے مہلت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کیا عثمان بزدار کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عثمان بزدار کے ورانٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ، قانون کے مطابق انکوائری اسٹیج پر وارنٹ جاری نہیں ہوسکتے ۔ عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں16مارچ تک تک توسیع کر دی۔