لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت اور پولیس گردی انتہائی قابل مذمت ہے،اقتدار کے نشے میں دھت امپورٹڈ و نگران حکومت فسطائیت کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں شکست نظر آنے پر پی ڈی ایم ٹولہ بدمست ہاتھی بن چکا ہے، قانون کے مطابق الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جا سکتی۔ 25 مئی کے بعد 8 مارچ کا دن بھی ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
علی بلال کے ریاستی قتل کا پرچہ شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور محسن نقوی پر ہونا چاہیے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علی بلال شہید کا ناحق بہایا گیا خون امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، آئندہ انتخابات میں فسطائیت کی پیروکار امپورٹڈ حکومت کو شکست فاش ہو گی۔