عمران خان, سکیورٹی خدشات

موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا، عمران خان

اسلام آباد(لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سپریم کورٹ ذمہ داری لے، سکیورٹی نہیں دے سکتے تو تمام مقدمات پر ورچوئل سماعت کر لیں.

سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا۔پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا،مجھے موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ہے،سپریم کورٹ اس بات کی ذمہ داری لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سکیورٹی نہیں دے سکتے توورچوئل سماعت کر لیں، تمام مقدمات ایک جگہ سن لیں، ایسا بھارت میں بھی ہوچکا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزرائے اعظم کے مقدمات یکجا کر کے سکیورٹی دی گئی۔