لاہور (لاہورنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو جانی نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی.
رانا ثنا اللہ کو عمران خان چارپائی کے نیچے نظر آرہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر شیخ رشید نے کہا کہ کیا لاہور میں پولیس نہیں جو ہر روز اسلام آباد سے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زادہ ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکا مدینا 3دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 7 کے بجائے 6 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ پر اتفاق تو کیا ہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔شیخ رشید اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ساراملک جام ہوچکا ہے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو عمران خان چارپائی کے نیچے نظر آرہا ہے، اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر لے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔