پال کیٹنگ

چین کو امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو گا ،پال کیٹنگ

میلبورن (لاہورنامہ)آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم پال کیٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان جوہری آبدوز وں میں تعاون کا معاہدہ ایک صدی میں آسٹریلوی حکومت کا "بدترین فیصلہ” ہے، جو آسٹریلیا کے اپنے مفادات اور علاقائی سلامتی کے لئے سازگار نہیں ہے۔

کیٹنگ جو کہ نیشنل ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس آف آسٹریلیا کی تقریب میں شریک تھے نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کی موجودہ حکومت ‘اینگلو ورلڈ’ کی سلامتی کی خاطر ایشیا کی سلامتی کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ایشیا میں موجود آسٹریلیا نے خود کو بحر اوقیانوس کے ملک امریکہ کی جاگیر قرار دے دیا ہے۔ کیٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے آبدوز پروگرام کو ترک کر کے امریکہ سے جوہری آبدوزیں خریدنا نہ صرف مہنگا سودا تھا بلکہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ بھی تھا جس کے بارے میں اچھی طرح سے سوچا نہیں گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پر قابو پانے کے لیے جوہری آبدوزیں بنانے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنا کسی بھی فریق کے لیے اچھا نہیں ہے۔ چین امریکہ کے لئے خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو گا۔