بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی ریاستی کونسل کی دفتر اطلاعات نے 2022 کے دوران امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے بحران کا سال تھا۔ امریکہ کو پیسے کی سیاست ، نسلی امتیاز ، گن وائلنس، پولیس تشدد ، اور امیر اور غریب کے درمیان واضح فرق جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
امریکہ میں انسانی حقوق کی قانون سازی کا بحران دیکھنے میں آیا اور امریکی عوام کے بنیادی حقوق اور آزادی کو مزید سلب کیا گیا۔رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی طرز کی جمہوریت اپنی عوامی بنیاد کھو چکی ہے۔ امریکہ میں انتخابات کے اخراجات میں بار بار اضافہ ہوتا گیا.
"بلیک منی” کے عطیات خفیہ طور پر انتخابی مہم کو کنٹرول کرتے رہے۔ سیاسی پولرائزیشن اور سماجی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جمہوری اتفاق رائے طے پانا مشکل رہا اور لوگ بڑے پیمانے پر امریکی جمہوریت سے مایوس رہے۔
رپورٹ میں امریکہ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ متوقع عمر میں تیزی سے کمی آئی ہے اور منشیات کے غلط استعمال سے ہونے والی اموات میں اضافہ جاری ہے۔ بچوں کے لئے رہائشی ماحول کی صورت حال تشویش ناک ہے۔
ناہموار معاشی تقسیم، نسلی تنازعات اور سرمایہ دار گروہوں کے زیر کنٹرول سیاسی ڈھانچے کے نتیجے میں امریکہ حالیہ برسوں میں نظامی ناکامی،انتظامات کی کمی اور سماجی افراتفری کا شکار ہو چکا ہے۔