چین کااندورنی معاملہ

امریکہ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں اپنی مداخلت بند کرے ،ماؤ نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کئی مرتبہ نام نہاد امریکی "ڈیمو کریسی سمٹ” پر اپنا موقف پیش کر چکا ہے۔

امریکہ نے اپنے ہاں بہت سی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر نام نہاد "جمہوریت” کے بینر تلے "ڈیمو کریسی سمٹ” منعقد کی۔اس نے دنیا میں تفرقہ پیدا کیا ہے، جمہوریت کی روح کو پامال کیا اور امریکہ کی "جعلی جمہوریت حقیقی بالادستی” کو مزید بے نقاب کیا ہے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ آج کی دنیا میں جمہوریت کے نام پر تقسیم اور یکطرفہ پسندی کو فروغ دینے کی ضرورت نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنے اور حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔