سرمایہ کاری میں اضافہ

چین کے بنک حقیقی معیشت میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے، رپورٹ

بیجنگ (لاہورنامہ)بینکنگ سیکٹر ، لسٹڈ کمپنیوں کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔اس وقت چین میں بڑے لسٹڈ بنکوں کی اکثریت کی جانب سے 2022 کی سالانہ رپورٹوں کا اجرا کیا گیا ہے.

متعدد بنکوں کے سربراہان نے کہا کہ رواں سال چین کی معاشی بحالی کا رجحان واضح ہے اور وہ 2023 میں حقیقی معیشت میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

زرعی بنک آف چائنا نے کہا ہے کہ وہ اس سال قرضوں کی کل مالیت اور بانڈ انویسٹمنٹ کے حجم میں مستحکم ترقی برقرار رکھے گا ۔متعدد بنکوں کا کہنا ہے کہ اس سال حقیقی معیشت کی بحالی کے ساتھ قرضوں کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے.

مستقبل میں درمیانے اور طویل مدتی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کیا جائےگا تاکہ ملک کی علاقائی حکمت عملی نیز اہم منصوبوں کی تعمیر کی حمایت کی جا سکے۔

مینوفیکچرنگ، سائنسی اور تکنیکی تخلیقات ،سبز اور کم کاربن والی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں قرضوں کی فراہمی کو ترجیح دی جائےگی. اس کے علاوہ، کھپت کے شعبے کی حمایت میں اضافہ کیا جائے گا اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایے کی مناسب ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جائےگا۔