بیجنگ (لاہورنامہ) تائیوان علاقے کی رہنما سائی انگ وین کے امریکہ جانے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان اس چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔
تر جمان نے کہا چین نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور تائیوان کے حکام کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلےاور سرکاری رابطے کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔
متعلقہ امریکی قانون سازوں کو ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیہ کی شقوں کی پابندی کرنا چاہیے اور "تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوت کو غلط اشارے نہیں دینے چاہییں تاکہ چین امریکہ تعلقات اورآبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچے۔
مائوننگ نے کہا کہ چین اپنی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیےہر ممکن ٹھوس اقدامات کرے گا۔