مریم اور نگزیب

جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے۔ عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیشی کی تصویئر شیئر کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تصویر عمران خان کی اصل شخصیت اور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بزدل شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سچ ہے کھال اوڑھنے سے گیدڑ کی اصلیت بدل نہیں جاتی،جھوٹا اور منافق شخص شیر دل اور بہادر نہیں ہو سکتا۔