کاشغر سے تاشقند

کاشغر سے تاشقند تک وسطی ایشیا ٹرین کا آغاز

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند تک وسطی ایشیا کی ٹرین کامیابی سے شروع ہو گئی۔

ایک ہزار پانچ سو ٹن کے ٹیکسٹائل، روزمرہ زندگی کی ضروریات اور زرعی مصنوعات لے جانے والی یہ ٹرین کاشغر اسٹیشن سےروانہ ہوئی اور تقریبا 4500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے خرگوس بندرگاہ کے ذریعے 12 دن میں تاشقند پہنچ جائے گی۔

ٹرین کے ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے کاشغر کسٹمز نے وسطی ایشیا کی ٹرین کے لئے ایک "گرین چینل” اور ایک خصوصی ونڈو قائم کی ہے تاکہ موثر اور تیز رفتار کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس وقت سنکیانگ سے روانہ ہونے والی 23 چین یورپ اور چین وسطی ایشیا کی ٹرینیں ہیں جو 19 ایشیائی اور یورپی ممالک اور 26 شہروں تک جاتی ہیں۔