راجہ وسیم

پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے قیمتی اثاثہ ہے،راجہ وسیم

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے قیمتی اثاثہ ہے، اقتصادی راہداری منصوبے میں اقتصادی زونز کے قیام سے پاکستان میں صنعتی انقلاب آئے گا.

سی پیک منصوبہ سے پاک چین معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا،پاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا .

جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔سی پیک روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام کے بعداربوں ڈالرزکے اس منصوبے سے روزگار کی اہم راہیں کھلیں گی پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سے ہنر مند افرادی قوت،علم اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انسانی سرمائے کی ترقی قوم کی معاشی ترقی اورخوشحالی سے منسلک ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ ملک بھر میں سپیشل اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا .

اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔