بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے”تائیوان علیحدگی ” کی کاروائیوں میں شمولیت اور حمایت آبنائے تائیوان میں امن واستحکام کے لیے نقصان دہ ہے.
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وان وین بین نے امور تائیوان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے.
یہ ون چائنا کے اصول کی بنیاداور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کلید ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی وحدت نہیں ہوئی ہیتاہم مین لینڈ اور تائیوان دونوں ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں.
تائیوان چین کی سر زمین کا حصہ ہے اور چین کے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کو کبھی تقسیم نہیں کیا گیا ہے، اور یہ آبنائے تائیوان کی حقیقی صورتحال ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حقائق سے بارہا یہ ظاہر ہوا ہے کہ ”تائیوان کی علیحدگی ” کے عناصر، بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت اور حمایت کے ساتھ، غیر قانونی طور پر علیحدگی پسند سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، اور یہی وہ واحد چیز ہے جو آبنائے تائیوان میں صورتحال کو خراب کرتی ہے اورکشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔