لال شہباز قلندر

حضرت لال شہباز قلندر ؒ کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک پر غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات ، 200 سے زائد خفیہ کیمرے لگانےکا فیصلہ

حیدر آباد ۔:حضرت لال شہباز قلندر ؒ کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک منانے کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات کرنے، مختلف جگہوں پر 200 سے زائد خفیہ کیمرے لگانے، پچھلے عرس مبارک کی نسبت اس سال رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعداد دوگنی کرنے ،انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مزید موثر کرنے قلم 144 کا نفاذاور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو سے نمٹنے کیلئے قریبی اضلاع میں سے ایمبولنس اور فائر برگئیڈ منگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات چیئرمین شہباز میلا کمیٹی وڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی کی زیر صدارت دربار ہال میں عرس مبارک کے انتظامات مکمل کرنے کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ناظم اعلی اوقاف سندہ منور علی مہیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت علی اجن سیکریٹری شھباز میلا کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر سہیون نور احمد کھڑو، اسپیشل برانچ کے ڈی ایس پی سید کمال شاہ۔ ڈی آئی پی انچارج جلیل عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ثقافت و سیاحت محمد سلیم سولنگی اسپورٹس کی فوکل پرسن مریم کیریو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، رینجرز، روینیو،پولیس، محکمہ صحت، تعلیم، اوقاف، بلدیات ،حیسکو،ٹیلیفون، ہائی ویز،آب پاشی اور دیگر متعلقہ محکمات کے عملداروں نے شرکت کی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے عرس مبارک کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام محکمے پچھلے سال کی طرح عرس مبارک کے دوران کئے گئے انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیں اور اس سال مزید بہتر انتظامات کریں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ڈیڑھ لاکھ پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کے علاوہ 200 پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جو تعداد اس سال بڑھائی جائینگی سہ روزہ عرس مبارک کے دوران قومی ادبی کانفرنس ،سندھ کی روایتی سگھڑوں کی کچہری محفل موسیقی ملاکھڑہاور دیگر رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائینگے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ناظم اعلی اوقاف سندہ منور علی مہیسر نے بتایا ک عرس مبارک کے دوران درگاھ کے احاطے میں ہونے والی سرگرمیوں کا انتظاماتم محکمہ اوقاف سنبھالتا ہے جس میں عرس مبارک کی افتتاحی تقریب سے لیکر اختتامی تقریب تک تمام تر سرگرمیوں کو بڑی عقیدت و احترام سے منانے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔