تائیوان علیحدگی

امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے، وانگ وین بین

بیجنگ(لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے.

منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین ـ امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ، چین ـ امریکا تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کیاصولوں کے مطابق دیکھا ہے۔

چین ـامریکا تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا نے چین کے بارے میں غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط پالیسی اپنائی ہے۔ امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔