تائیوان علیحدگی

مجموعی طور پر چین کی معاشی بحالی کا عمدہ رجحان دکھائی دے رہا ہے،وانگ وین بین

بیجنگ(لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر چین کی معاشی بحالی کا عمدہ رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے،پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت کے سست روی کا شکار ہونے اور غیریقینی عناصر میں اضافے کے پیش نظر رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت میں اچھے نتائج کا حصول ہواہے ۔

چین کے قومی ادارہ برائےشماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا، جس میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک اعشاریہ چھ فیصدی پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کے اعتماد کی نمایاں طور پرحوصلہ افزائی کی گئی ، کھپت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے نیز روزگار اورقیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔ اس سے چینی معیشت کی بڑی لچک ، امکانات ،متحرک قوت اور چینی معیشت کا عمدہ رجحان ظاہر ہوتا ہے۔مجموعی طور پر چین کی معاشی بحالی کا عمدہ رجحان دکھائی دے رہا ہے، جس سے دنیا کو زیادہ مواقع بھی حاصل ہوں گے۔