ہانگ چو(لاہورنامہ)ہانگ چو میں اقوام متحدہ کے چوتھے ورلڈ ڈیٹا فورم کا افتتاح کر دیا گیا۔چینی میڈیا کے مطا بق چین کے شہر ہانگ چو میں اقوام متحدہ کے چوتھے ورلڈ ڈیٹا فورم کا افتتاح ہوا۔
چار روزہ فورم میں چھ کل رکنی اجلاس اور ۷۲ متوازی اجلاس شامل ہیں۔ فورم میں سو سے زائد ممالک اور خطوں کے ایک ہزار سے زائد نمائندوں نے آف لائن، جب کہ ۸ ہزارسے زائد افراد نے آن لائن شرکت کی۔
اس سال کے فورم میں تقریبا دو ہزار مربع میٹر کے کل رقبے پر محیط ایک نمائش اور ڈسپلے ایریا بھی ہےجسے گلوبل وژن ، چائنا اسمارٹ سٹیٹسٹک ، ڈیجیٹل ژی جیانگ ، ہانگ چو پریکٹس ، اور ڈیٹا انڈسٹری پر مبنی پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔