سستا پیٹرول اسکیم

وفاقی وزارت پیٹرولیم کا سستا پیٹرول اسکیم لانے کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد (لاہورنامہ)عالمی مالیاتی ادارے کے بعد ملکی اسٹیک ہولڈرز میں سے پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسکیم کی مخالفت کر دی ،وزارت پیٹرولیم نے اسکیم پر بات چیت کیلئے معاملہ اوگرا کو بھجوا دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے چھوٹی گاڈیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے سستا پیٹرول اسکیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے لگا،پیٹرول پمپ ڈیلز ایسوسی ایشن نے اسکیم کو ناقابل عمل قرار دیدیا ایسویسی ایشن حکام کے مطابق ڈیلرز پمپس ایسوسی ایشن کوادائیگی کے طریق کار پر تحفظات ہیں.

بروقت ادائیگی مشکل اورسیکٹر نئیگردشی قرض کی لپیٹ میں آئیگا، ذرائع کے مطابق اسکیم کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے وزیر مملکت مصدق ملک نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں.

تاہم وزارت پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاملہ تاحال حل طلب ہے اور اب وزارت پیٹرولیم نے ایسوسی ایشن کا معاملہ اوگرا کو بھجوا دیا ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے کم از کم سو روپے تک سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اب مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔