کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئرمیں کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لوگوں کی دلچسپی

بیجنگ (لاہورنامہ) 133 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن فیئر) کا تیسرا مرحلہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوا.

جس میں ٹیکسٹائل ، آفس سپلائیز، بیگ ، جوتے، خوراک، ادویات اور طبی دیکھ بھال سمیت مصنوعات کی نمائشیں شامل ہیں۔نمائش کے پہلے دن شرکاء کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کینٹن فیئر میں کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی خصوصی تعارفی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تیس سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندوں نے دنیا بھر سے آنے والے تاجروں کو سنکیانگ کی 300 سے زائد کاٹن ٹیکسٹائل مصنوعات سے متعارف کروایا۔اس سرگرمی میں اجتماعی دستخطوں کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں 57 کروڑ یوان تک کے معاہدوں کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

کینٹن فیئر میں شریک تاجروں کا خیال ہے کہ یہاں ہر اقسام کی مصنوعات مل سکتی ہے اور مختلف زبانوں میں رابطے کے لیے آسان سہولیات بھی میسر ہیں۔انہوں نے اس فیئر سے عالمی تجارت کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔