بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھین گانگ 2 سے 5 مئی تک میانمار کا دورہ کریں گے اور بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ چھین گانگ کے دورے کا مقصد جنوری 2020 میں چینی صدر شی جن پھنگ کے میانمار کے تاریخی دورے کے نتائج پر عمل درآمد اور استحکام برقرار رکھنے، معیشت کی بحالی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانےکے لئے میانمار کی مدد کرنا ہے تاکہ میانمار میں پائیدار ترقی ممکن ہو سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں سال 4 تا 5 مئی کو بھارتی ریاست گوا کے صدر مقام پنجی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران چھین گانگ تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال، شنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون وغیرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی جامع تیاریوں کو آگے بڑھائیں گے۔