اپنی مرضی کا آئین و قانون

عمران خان اور اسکے سہولت کار اپنی مرضی کا آئین و قانون چاہتے ہیں، حناپرویز

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے سہولت کار ملک میں اپنی مرضی کا آئین و قانون چاہتے ہیں۔

قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔آئین پارلیمنٹ بنایا اور سب سے سپریم بھی پارلیمنٹ ہے۔تمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں ۔آئین کا بھاشن دینے والے پہلے خود آئین پر عمل کریں ۔عمران خان کی سہولتکاری کے چکر میں بہت سارے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔

جس نے بھی عمران خان کا ساتھ دیا وہ ذلیل ہوا ہے۔لاہور کی فلاپ ریلی کے بعد عمران خان صدمے میں ہے۔عمران خان بارہ ناکام تحریکیں چلانے کے بعد اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے جرم میں عمران خان،عارف علوی اور قاسم سوری کو آئین شکنی کا مرتکب قرار دیا۔آج عمران خان کس منہ سے آئین بچاﺅ مہم چلارہے ہیں ۔

عمران خان نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ آئین کی دھجیاں اڑائی آج انکو آئین یاد آرہا ہے۔عدالتوں کو فیصلے جاری نہیں کرنے چاہیے بلکہ انصاف کرنا چاہیے۔

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی اور نوازشریف کی نااہلی عدلیہ پر سیاہ دبے ہیں ۔سیاستدانوں کو تاریخ سے سبق سیکھنے کا درس دیتے والے خود کب سبق سکھیں گے؟