اسلام آباد (لاہورنامہ)چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کےججز کو اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے جوابی خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔رجسٹرار آفس نے قومی اسمبلی کے پانچ اجلاسوں کی کارروائی کا تحریری ریکارڈ مانگا ہے، اس کے علاوہ اسپیکرآفس سے قائمہ کمیٹی فنانس کے اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے 6 ،10، 17، 26 اور27 اپریل کے اجلاسوں کا ریکارڈ مانگا ہے جو سپریم کورٹ کے حکم اورکارروائی پر سوالات کے جواب میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے خط میں سپریم کورٹ کی پارلیمنٹ میں مداخلت کا ذکرکیا تھا جس کے بعد رجسٹرار نے عدالتی مداخلت سے متعلق اسپیکرسے ریکارڈ طلب کیا۔