مذہبی جذبات

سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جذبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن مذہبی جزبات بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ایسے میں اس طرح کی سیاست کسی کو زیب نہیں دیتی۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کسی سیاسی مخالف کے خلاف مذہبی جزبات بھڑکانا خطرناک رجہان کو ھوا دینا ہے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ ارکان نے فیصل واوڈا کے بیان کی بنیاد پر دو دن اجلاس چلنے نہیں دیا۔ن لیگ خود مذہب کے نام پر منفی سیاست کا شکار ہو چکی ہے۔۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ ایوان کو اصل سیاسی اور قومی مسائل کی طرف لوٹنا چاہیے۔