لاہور (لاہورنامہ) تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹو لہ مخالفین کوہر صورت جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، نااہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پی ٹی آئی اوراپنے مخالفین کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں.
عمران خان کیخلاف سوسے زائد جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کودیوار سے لگانے والوں کی خود سیا ست ہچکولے کھا رہی ہے،پی ڈی ایم حکو مت عوام کا خون چوسنے کیلئے اقتدار میں آئی جس کو عوام نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مسترد کر دیا .
یہی وجہ ہے کہ آج عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے آنے والاوقت پی ٹی آئی کا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹنے کے بعد انتقامی کارروائیا ں کرتے ہوئے ڈیڑھ سو مقدمات درج کئے ہیں اور ملک بھر میں پی ڈی ایم کے حکمران جگ ہنسائی کا سبب بنے ہوئے ہیں.
انتقامی کارروائیوں کے باوجود عمران خان روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور وہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں گئے ، جبکہ نواز شریف 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو کر وہاں پر عیاشیاں کر رہا ہے۔
تحریک انصا ف کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر نے والے سب ضمانت پرہیں ان شاء اللہ ان کا دورختم ہو نے والا ہے بہت جلد ان کی ضما نتیں ضبط ہو نگی اور یہ پھرجیلوں میں نظر آ ئیں گے۔