بیجنگ (لاہونامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بتایا ہے کہ چین۔وسطی ایشیا سمٹ 18 سے 19 مئی تک چین کے صوبہ شیان شی کے شہر شی آن میں منعقد ہوگی۔
چینی صدر شی جن پھنگ اس سمٹ کی صدارت کریں گے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق قازق صدر قسیم جمورت توقیوف ،کرغز صدر صدیر جاپروف ، تاجک صدر امام علی رحمان ،ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف ، ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف دعوت پر اس سمٹ میں شرکت کریں گے۔