لاہور(لاہورنامہ) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے شالیمار اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آئے سائلین سے مسائل سے متعلق پوچھا۔
ٹوکن سسٹم، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سکیشن، ریکارڈ، زیرالتوا کیسز کے متعلق بریفنگ بھی لی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے شالیمار اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آئے سائلین سے مسائل پوچھے۔
ٹوکن سسٹم، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سکیشن، ریکارڈ، زیرالتوا کیسز کے متعلق بریفنگ بھی لی۔ٹوکن حاصل کرنے کے بعد غیر ضروری تاخیر پر ڈی سی لاہور نے اظہاربرہی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کا روزانہ کی بنیاد پر اراضی ریکارڈ سنٹر کی سرپرائز چیکنگ کا حکم دے دیا۔
لینڈ ریکارڈ آفیسرز کو ڈی سی لاہور نے التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ سائلین کے درپیش مسائل کو بروقت حل نہ کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔اراضی سنٹر کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان باکس کریں۔