مہنگائی کا اژدحا

مہنگائی کا اژدحا غریب عوام کو نگل رہاہے،محنت کش بھکاری بن چکے ہیں، عبدالعزیز

لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابدنے کہا ہے کہ مہنگائی کا اژدحا غریب عوام کو نگل رہاہے۔محنت کش بھکاریوں بن چکے ہیں۔حکمران اور افسر شاہی اپنی عیاشیاں پوری کرنے کے لئے آئی ایم ایف کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں۔

اشیاء ضروریہ اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں۔ بے روزگاری عام ہو چکی ہے۔ نوجوان مستقبل سے مایوس ہو کر ر ہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہو کر اپنی زندگیا تباہ کررہے ہیں۔

کراچی میں جعلی نتائج کے ذریعے پیپلز پارٹی کو کامیاب کروانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عوامی مینڈٹ کو چھیننے کا حق کسی کو نہیں دیں گے۔بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر پی پی کارکنان نے سندھ حکومت کی مدد سے قبضہ کر کے نتائج کو تبدیل کیا۔کورنگی اور اورنگی میں ہمارے کارکنان پر پولیس سرپرستی میں تشدد کیا گیا۔

پولنگ کے آغاز سے قبل آفیسرز کی تبدیلی، رکن سندھ حکومت سید عبد الرشید سمیت جماعت کے ایجنٹوں کو اندر نہ جانے دینا حکومتی فسطائیت کی شرمناک مثالیں ہیں۔ الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

ان کی تمام کوششوں کے باوجود سندھ میں میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روڈ وحدت روڈپر مہنگائی اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عبدالعزیز عابد کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔جب تک ملک میں انتخابی عمل صاف شفاف اور حقیقی معنوں میں غیر جانبدار نہیں ہو جاتا اس وقت تک محب وطن قیادت میسر آسکتی ہے اور نہ ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔