جرائم پر سنجیدگی

جی سیون: بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کا نمائندہ ہے ، وانگ وین

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی قواعد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ بین الاقوامی قواعد کیا ہیں.

یہ عالمی برادری کی بھاری اکثریت کی جانب سے تسلیم شدہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول و ضوابط ہیں، جن پر تمام ممالک کو عمل کرنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ جی سیون کا مطالبہ ہے کہ چین بین الاقوامی قواعد کی پاسداری کرے لیکن وہ خود ان قواعد کی خلاف ورزی کا نمائندہ ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکہ یونیسکو اور پیرس معاہدے سمیت 17 بین الاقوامی تنظیموں یا معاہدوں سے دستبردار ہو چکا ہے، دنیا جی 7 اتحادی سمیت بھر میں سائبر کرائمز میں مصروف ہے.

سفارتی دباؤ، معاشی جبر اور مسلح مداخلت کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان، عراق، شام اور دیگر کمزور اور چھوٹے ممالک پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ،جس کی وجہ سے کروڑوں بے گناہ شہری ہلاک یا پناہ گزین بن چکے ہیں۔