اڈیالہ جیل منتقل

اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (لاہورنامہ)پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جبکہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔