ڈی جی پی ایچ اے

ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا شہر لاہور کے مختلف شاہراؤں کا دورہ

لاہور (لاہورنامہ) ڈی جی پی ایچ اے نے محمد طاہر وٹو نے شہر لاہور کے مختلف شاہرائیں کینال روڈ، لبرٹی چوک،اڈہ پلاٹ، خیابان جناح، شوکت خانم، ویلنشیا ٹاون اور مال روڈ کا دورہ کیااور گرین بیلٹس پرفاؤٹین کی بحالی، پائن ایونیو درختوں کی شجرکاری، پلانٹرز کی تنصیب،مین شاہراؤں اور گرین بیلٹس پر صفائی ستھرائی کا مکمل جائزہ کا جائزہ لیا۔

ڈی جی پی ایچ اے کی ہارٹیکلچر سمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کرنے اور املاک کو فوری بحالی اورپھولوں، پودوں اور درختوں کی نگہداشت کیلئے خصوصی ہدایات کرتیہوئے کہا کہ پی ایچ اے شہر کی مختلف شاہراؤں پر6 سے 10 فٹ کے پائن ایونیو درختوں کی شجرکاری کررہا ہے۔

پھلدار اور سایہ دار درختوں کی زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہی صحتمند ماحول اوربہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے نے گرین بیلٹس اور شاہراؤں پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار املاک کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ سالوں سے بند پڑیفاؤٹین کی بحالی اور گرین بیلٹ پر پھولوں کے پلانٹرز بھی لگا رہے ہیں۔