فرخ حبیب کا نام

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(لاہورنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔فرخ حبیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے اوروفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔