کراچی (لاہورنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا، ایک سینئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا ہے، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، میں نے 100 تفتیش بھگتی ہیں، ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے، ہم روئے دھوئے نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے، بدنصیی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچا ہے، جناح ہاؤس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔