بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں ہیروشیما میں ہونے والی جی سیون کی سمٹ میں جاری اقتصادی سیکیورٹی کے بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہی اقتصادی بالادستی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ اگر جی سیون کے ممالک واقعی اقتصادی سیکیورٹی کا خیال رکھتے ہیں، تو انہیں امریکہ سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ قومی سیکیورٹی کے بہانے دوسرے ممالک کو دبانے ، گروہی سیاست کرنے ، عالمی سپلائی چین کو توڑنے اور دنیا کو دو الگ مارکیٹوں اور نظاموں میں تقسیم کرنے کی کاروائی کو بند کرے۔