بیجنگ(لاہورنامہ)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیالٹو سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر چھن گانگ نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک چین کے بارے میں درست تصورات قائم کریں گے ۔ادھر پیٹر سیالٹو نے کہا کہ ہنگری چین کو اہم شراکت دار اور موقع سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ جامع تعاون اور تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
دونوں فریقوں نے یوکرین کے بحران اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔