لاہور(لاہورنامہ) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ورلڈہائپرٹینشن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ آج 17مئی کو پوری دنیامیں ہائپرڈینشن ڈے کے حوالہ سے آگاہی دی جارہی ہے کہ خون کی نالیوں یاشریانوں میں دباؤکے بڑھنے سے ہائپرٹینشن کی بیماری کاسامناہوتاہے۔
ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں صحت مندزندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپناناہوگا۔ہائپرٹینشن کی بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل درآمدکرناچاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ہائپرٹینشن کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ہائپرٹینشن بیماری سے بچنے کیلئے ہمیں کھانے میں نمک اور چکنائی کااستعمال کم کرنا ہوگا۔صبح کی سیر یاورزش کو معمول بنانا اورموٹاپے کے علاوہ وزن پر قابو پانا ہو گا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ احتیاط اور علاج میں سستی کی وجہ سے ہائی بلڈپریشر گردوں اور دل کے امراض کاسبب بن سکتی ہے۔