چین اور تر کما نستان

چین اور تر کما نستان نے فا ئدہ مند تعاون کے اصول پر عمل کیا ہے، چینی صدر

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے شی آن میں آنے والے ترکمانستان کے صدر بردی مخمدوف سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال جنوری میں ہم نے مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا، اور دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب کھولا گیا۔

31 سال قبل چین اور ترکمانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، باہمی فائدے اور دوستی پرمبنی فائدہ مند تعاون کے اصول پر عمل کیا ہے۔ چین اور ترکمانستان کے تعلقات میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

چین ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔