لاہور (لاہورنامہ)پی ایچ اے فضائی آلودگی کے خاتمہ اور ماحول کی بہتری کیلئے متحرک۔ شاد مان میں ساڑھے تین کنال کے اربن فاریسٹ کا افتتاح ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹونے پودا لگا کر افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر ہارٹیکلچر ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ترجمان پی ایچ اے لاہور سمیت دیگر افسران نے کی۔اربن فاریسٹ میں 4 ہزار سے زائد پلانٹس کی شجرکاری کی گئی۔ اربن فاریسٹ میں نیم، جامن، المتاس، بیلکن,ارجن اورسوکھ چین جیسے سایہ دار، پھلدار پلاٹنس کی شجرکاری کی گئی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے رواں سال 10 لاکھ پودوں شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گا۔ 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے اہم مقامات کا انتخاب کرلیا ہے۔ رنگ روڈ محمود بوٹی سائٹ پر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہکماہاں پر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ علامہ اقبال ائرپورٹ اور اطراف میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس طرح لاہور کی مختلف سائٹس اور شاہراؤں پر شجرکاری کریں گے۔ پی ایچ اے نے شہر لاہور میں 30مختلف سائٹس پر اربن فاریسٹ لگا نے کا فیصلہ کیا ہے۔